جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب صدر پروفیسر کے.اے. صدیق حسن کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایک شخصیت۔ایک تحریک
ایک شخصیت۔ایک تحریک

 

 

جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب صدر پروفیسر کے.اے. صدیق حسن (1945-2021) آج کیرالا کے کوزی کوڈ میں انتقال کر گئے۔

وہ ایک مشہور اسلامی اسکالر ، ایک با اثررہنما ، اور سماجی کارکن تھے اور وسیع تر معاشرتی اور سیاسی قیادت میں ان کا بہت احترام کیا جاتا تھا۔ پروفیسر حسن کی شمالی اور مشرقی ہندوستان میں معاشرتی- تعلیمی ترقی کےلئے بے پناہ خدمات رہی ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا آغاز کیا تھا،اقلیتوں کی معاشی اور تعلیمی محرومیوں کو دور کرنے کی پہل کی تھی۔ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن (ایچ ڈبلیو ایف) کے توسط سے وژن 2016نامی تحریک چلائی ۔جس کے تحت اسکول ، مکانات ، ، مساجد اور طبی سہولیات مہیا کیں۔ انہوں نے دہلی میں واقع ایچ ڈبلیو ایف ، ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ ، سوسائٹی برائے برائٹ فیوچر (ایس بی ایف) ، شہری حقوق کے تحفظ کی ایسوسی ایشن (اے پی سی آر) ، اور میڈیکل سروس سوسائٹی (ایم ایس ایس) کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

الشفا اسپتال بھی انہیں کی تحریک کی دین جو دہلی کے اوکھلا میں واقع ہے۔