سرکاری کارکنوں کو’’مرغا‘‘بنانے والے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-11-2021
سرکاری کارکنوں کو ’’مرغا‘‘بنانے والے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان گرفتار
سرکاری کارکنوں کو ’’مرغا‘‘بنانے والے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان گرفتار

 

 

نئی دہلی: دہلی پولیس نے دارالحکومت دہلی کے جنوبی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ملازمین کو 'مرغا' بنانے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے خلاف ایک زبردست مہم شروع کی ہے۔

پولیس نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے دو بار ایم ایل اے آصف محمد خان کو گرفتار کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اوکھلا کے شاہین باغ علاقے میں کانگریس لیڈر کے ایم سی ڈی ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

دراصل، اوکھلا سے کانگریس لیڈر اور اوکھلا سے دو بار رکن اسمبلی رہ چکے آصف محمد خان پر جنوبی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کا الزام ہے۔

ایم سی ڈی ملازمین کا الزام ہے کہ انہوں نے چار لوگوں کو زبردستی یرغمال بنایا، انہیں 'مرغا' بنایا اور لاتوں اور لاٹھیوں سے مارا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کو سابق اسمبلی ممبر کو گرفتار کر لیا۔

وائرل ویڈیو کے مطابق سابق ایم ایل اے پر بدسلوکی کا الزام ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ایم سی ڈی کارکن عام آدمی پارٹی کے پوسٹر نہیں پھاڑتے، وہ صرف کانگریس کے پوسٹر پھاڑتے ہیں۔ وہ ایم سی ڈی کے ایک ملازم کو ہاتھ میں چھڑی سے پیٹتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

کانگریس لیڈر کے الفاظ سے ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ معاملہ ہورڈنگس سے جڑا ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آصف محمد خان 2015 تک اوکھلا سے کانگریس اورآرجے ڈی کے ایم ایل اے تھے۔

اس کے بعد انہیں اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح ہوکہ آصف محمدخان،کیرل کے گورنرعارف محمد خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔