جاپان کے سابق وزیر اعظم سوگا نے مودی سے کی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-05-2022
جاپان کے سابق وزیر اعظم سوگا نے مودی سے کی ملاقات
جاپان کے سابق وزیر اعظم سوگا نے مودی سے کی ملاقات

 

 

ٹوکیو:جاپان کے سابق وزیر اعظم یوشی ہدے سوگا نے 24 مئی 2022 ء کو ٹوکیو میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

انہوں نے ستمبر ، 2021 ء میں واشنگٹن ڈی سی میں کواڈ لیڈروں کی پہلی چوٹی میٹنگ کے موقع پر اپنی باہمی میٹنگ سمیت گذشتہ بات چیت کا ذکر کیا ۔

وزیر اعظم نے ہند– جاپان تعلقات کو پختہ کرنے میں سوگا کے تعاون کی ستائش کی۔

دونوں لیڈروں نے ہند–جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی ساجھیداری کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔

وزیر اعظم نے جاپانی ارکانِ پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت کے لئےسوگا کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ۔