گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلیرو ترنمول کانگریس میں شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلیرو ترنمول کانگریس میں شامل
گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فیلیرو ترنمول کانگریس میں شامل

 

 

آواز دی  وائس، نئی دہلی

گوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر لوئزنہو فیلیرو(Luizinho Faleiro) نے  29 ستمبر 2021 کولکاتہ میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

فیلیرو آج ریاستی سیکرٹریٹ نبنا پہنچے تھے اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ کل 10 رہنماوں،  جن میں لوئزنہو فیلیرو ، سابق ایم ایل اے اور ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر لاو مملیدار ، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ این سیواداس اور ماحولیات کے ماہر راجندر شیواجی کاکوڈکر بھی ٹی ایم سی میں شامل ہوئے۔

انھوں نے نے دو دن قبل کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

سونیا گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس اب وہ پارٹی نہیں رہی جو پہلے تھی۔

انہوں نے ممتا بنرجی کو اسٹریٹ فائٹر کہا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا واحد لیڈر ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔