سابق کرکٹرونود کامبلی سائبر فراڈکا شکار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-12-2021
سابق کرکٹرونود کامبلی سائبر فراڈکا شکار
سابق کرکٹرونود کامبلی سائبر فراڈکا شکار

 

 

ممبئی: سابق کرکٹر ونود کامبلی کوجعل ساز نے سائبر فراڈ کے ذریعے چونا لگادیا۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کرکٹر ونود کامبلی حال ہی میں ایک فون کال کے ذریعے بینک فراڈ کا شکار ہوئے جس میں جعل ساز نے ان کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار روپے نکال لیے۔

رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی کو جعل ساز نے نجی بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ان سے بینک کی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد کامبلی کے اکاؤنٹ میں موجود ایک لاکھ 14 ہزار روپے غائب ہوگئے۔

 

میڈیا سے گفتگو میں ونود کامبلی کا کہنا تھا کہ انہیں ایک شخص نے بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر کچھ معلومات لیں جب کہ اس شخص کا کہنا تھا کہ اگر یہ معلومات نہ دی گئیں تو ڈیبٹ کارڈ بند ہوسکتا ہے۔

 

واقعے کے بعد ونود کامبلی نے فوری طورپربینک حکام اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھارت کی طرف سے 17 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔