سلامتی کونسل کااختتامی اجلاس ہندوستان کی صدارت میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-08-2021
 خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا
خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

خارجہ سکریٹری مغربی ایشیا سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی صدارت کے اختتامی سیشن میں مغربی ایشیا کی صورتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ہندوستان اگست کے مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر رہا ہے اور اس دوران مختلف امور پر متعدد اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔

مسئلہ فلسطین کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کی صورت حال پر اختتامی اجلاس میں بڑے پیمانے پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی این ترمورتی نے اتوار کو نیویارک میں خارجہ سکریٹری کا خیرمقدم کیا۔

نیویارک میں مختلف تقریبات میں شرکت کے بعد خارجہ سکریٹری دو طرفہ مذاکرات کے لیے واشنگٹن جائیں گے۔