وزیر خارجہ ایس جئے شنکر امریکہ کے پانچ دن کے دورے پر نیویارک پہنچے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر

 

 

نئی دہلی

وزیرخارجہ ایس جئے شنکر امریکہ کے پانچ دن کے دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترس سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے دورے میں واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب انتھنی بلینکں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مسٹر ایس جئے شنکر باہمی تعلقات کے سلسلے میں بائیڈن انتظامیہ کے کابینہ وزیروں اور اعلیٰ اہلکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر ایس جئے شنکر بھارت اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور کووڈ سے وابستہ اشتراک کے بارے میں کاروباری فورموں میں اظہار خیال کریں گے۔