وزیر خارجہ ڈاکٹرجئے شنکر کی امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
ملاقات کامنظر
ملاقات کامنظر

 

 

آواز دی وائس: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوین کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوں لیڈروں نے بھارت - بحرالکاہل اور افغانستان سمیت وسیع نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کووڈ کے چیلنج پر امریکہ کے اتحاد کے لئے اس کی تعریف کی۔ وزیر موصوف نے جو پانچ دن کے امریکہ کے دورے پر ہیں، امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرائن تای سے بھی ملاقات کی۔ ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ دونوں ملک تجارت، ٹیکنالوجی اور کاروباری تعاون میں قریبی کلیدی ساجھیداری کی طرف بڑھتے ہوئے خود کو کووڈ کے بعد کے اقتصادی سروے کے لئے مستحکم کر رہے ہیں۔