غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی کا سلسلہ جاری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی کا سلسلہ جاری
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی کا سلسلہ جاری

 

 

ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.87 ملین ڈالر سے گھٹ کر 635.08 بلین ڈالر رہ گئے،

جبکہ گزشتہ ہفتہ بھی 16 ملین ڈالر سے گھٹ کر 635.66 بلین ڈالر رہ گئے تھے۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 24 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 84.7 ملین ڈالر سے گھٹ کر 573.36 بلین ڈالر رہ گئے۔

اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 20.7 ملین ڈالر کے اضافے سے 39.39 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر ایس ) زیر جائزہ ہفتے میں 2.4 ملین ڈالر بڑھ کر 19.11 بلین ڈالر ہو گئے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر 2.8 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ (ایجنسی )