فضائیہ میں پہلی بارایک معذور کیڈٹ کی شمولیت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-12-2021
فضائیہ میں پہلی بارایک معذور کیڈٹ کی شمولیت
فضائیہ میں پہلی بارایک معذور کیڈٹ کی شمولیت

 

 

حیدرآباد: ملک میں پہلی بار ایک معذور کیڈٹ کو فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔

دراصل، فلائنگ آفیسر یوگیش یادو کو ایئر فورس میں شامل ہونے سے پہلے ملٹری ٹریننگ کے دوران چوٹ لگنے سے کمر کے نچلے حصے میں فالج ہو گیا تھا لیکن خاص معاملے کو دیکھتے ہوئے فضائیہ نے یوگیش یادو کو اپنا افسر بنایا ہے۔

جمعہ کو ڈنڈیگال (حیدرآباد) کی ایئر فورس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے خود انہیں پیپنگ تقریب میں ایئر فورس میں فلائنگ آفیسر کے طور پر شامل کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک این ڈی اے، آئی ایم اے ایئر فورس اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران اگر کوئی کیڈٹ معذور ہوجاتا تھا،تو اسے نکال دیا جاتاتھا۔