مہاراشٹر میں سیلاب ،ابتک 129افراد کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سیلاب کا قہر
سیلاب کا قہر

 

 

ممبئی‘مہاراشٹرا میں گذشتہ دو دنوں کے دوران موسلا دھار بارش اور سیلاب نے حالات کو بد سے بد تر کردیا ہے ۔زمین دھسنے اور چٹانوں کے گرنے سے ابتک 129 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جب کہ ریاست میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جمعرات کے روز پونے ڈویژن کے تحت 84،452 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 38 افراد شامل ہیں جو مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہوگئے یہ واقعہ رائے گڑھ کا ہے۔

جمعہ کے روز مہاراشٹر کے رائےگڈ کے تالی گاؤں میں زیادہ بارش کی وجہ سے مٹی کا تودہ گرنے کے بعد جمعہ کے روز 33 کے قریب لاشیں نکال لی گئیں اور 52 لاپتہ ہیں۔

گاؤں کا دورہ کرنے والے مہاراشٹرا کی شہری ترقی اور پی ڈبلیو ڈی کے وزیر ایکناتھ شنڈے نے بتایا کہ امدادی کارروائی صبح پھر شروع ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قدرتی آفات میں مجموعی طور پر 32 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ شنڈے نے کہا ، "33 لاشیں بازیافت کی گئیں ہیں ، 52 تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی کاروائی صبح دوبارہ شروع ہوگی۔ مجموعی طور پر 32 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، "ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کا علاج انتظامیہ کرے گی۔ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی انجام دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ متعدد افراد تو سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ ستارا کے علاقے میں 27 افراد سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ بارش اور سیلاب نے عام زندگی تو ٹھپ کی ہے ساتھ ہی ضروریات کی اہم سروسیز میں بھی رخنہ ڈال دیا ہے۔ ستارا میں زمین دھسنے اور چٹانیں گرنے کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔

رتنا گری میں دس افراد چٹانوں کے گرنے کے سبب پھنس گئے ہیں۔ ایک بس کے سیلابی پانی میں پھنس جانے کے بعد گیارہ افراد کو بچایا گیا،ان میں آٹھ نیپالی ورکرز ہیں۔جنہیں بچانے کا کام جاری ہے۔

مہارشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زمین کھسکنے کے معاملہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو وہ پانچ لاکھ روپے دے گی۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پورے معاملہ پر اظہار افسوس کرتےہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن ممد کریں گے۔ریاست میں ابھی لوگوں کو بارش سے کسی طرح کی راحت ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔