اترا کھنڈ کی بارش سے یو پی میں سیلابی صورتحال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-10-2021
اترا کھنڈ  کی بارش سے یو پی میں سیلابی  صورتحال
اترا کھنڈ کی بارش سے یو پی میں سیلابی صورتحال

 

 

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں شدید بارش یوپی میں سیلاب لے آیا ہے۔ گنگا کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے مغربی اتر پردیش کے اضلاع زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اس صورت حال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی تھی کہ نیپال سے چھوڑا گیا پانی دوسرے اضلاع میں بھی تباہی کا باعث بنا۔ اس وقت 8 اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

 میرٹھ ، مظفر نگر اور بجنور کے کھادر علاقوں میں سیلاب کی صورت حال ہے ۔ مغربی یوپی کے رام پور ، مراد آباد ، پیلی بھیت۔ دریائے گھگھرا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر بارابنکی اور گونڈا میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاح میں حال ہی میں صورتحال بہتر ہوئی تھی کہ پھر سیلاب نے تباہی مچا دی ۔

 میرٹھ میں مخدوم پور ، ہری پور ، راٹھورہ کڈھالا ، دب کھیڑی ، ہاس پور ، پارسا پور ، سرجوپور ، دودھلی ، بھیم کنڈ ، کشن پور ، لطیف پور ، کیشو پور۔ ان کے علاوہ ضلع مظفر نگر کے کئی دیہات اور ہاپور کے گڑھ علاقے کے دیہات بھی متاثر ہوئے ہیں ۔

 میرٹھ میں سڑکوں پر پانی ایک میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ لطیف پور گاؤں گنگا سے تقریبا 3 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 19 اکتوبر کو میرٹھ میں ہریدوار بیراج سے 3.72 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ 19 اکتوبر کو ہی گنگا کے کنارے پر الرٹ جاری کیا گیا۔ ۔

 لکھیم پور کھیری میں لوگ کشتیوں کی مدد لے رہے ہیں۔ ہر جگہ پھنسے ہوئے لوگ مدد کے منتظر ہیں۔ کسانوں کی فصلیں برباد ہو چکی ہیں۔ بارابنکی میں نیپال کے شاردا بنباسا بیراج سے 1.5 لاکھ کیوسک پانی سریو ندی میں چھوڑا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دریا کے کنارے واقع دیہات میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ انتظامیہ اس حوالے سے چوکس ہو گئی ہے۔ مراد آباد میں سیلاب نے کئی دیہاتوں میں فصلیں تباہ کردی ہیں جبکہ کچے مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ سیوہارا باجے اور برواڑہ خاص دیہات میں صورتحال بدتر ہے۔ لوگ یہاں ہجرت پر مجبور ہو رہے ہیں۔