بنگال میں سیلاب کی صورتحال،30ہزار مکانات تباہ:ممتابنرجی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یاس طوفان سے آئی تباہی پروزیراعلیٰ کی نظر
یاس طوفان سے آئی تباہی پروزیراعلیٰ کی نظر

 

 

کلکتہ

خلیج بنگا ل میں برپا ’’یاس طوفان‘‘ اڑیسہ کے بالاسورسے ساحل سے صبح 9.15بجے ٹکرانا شروع کردیا ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی جنہوں نے پوری رات ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں کنٹرول روم میں بیٹھ کر مورچہ سنبھال رہی ہیںنے کہا کہ مشرقی مدنی پورمیں صورت حال بہت ہی خراب ہے۔بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

ممتابنرجی نے کہا کہ بنگال میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ ہم مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بہت سارے علاقے سیلاب کے پانیوں میں غرق ہورہے ہیں۔ جو پانی میں آپ دیکھ رہے ہیں وہ خوفناک ہے۔

کم سے کم 30ہزار مکانات تباہ ہوچکے ہیں ۔حالات پر میری پوری نگاہ ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مشرقی مدنی پور میں 51 ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے۔ مشرقی مدنی پور سے اب تک 3.6لاکھ افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

ضرورت پڑنے پر فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ممتا بنرجی کی رپورٹ کے مطابق ، ساحلی علاقے میں 60 کلومیٹر پشتے تباہ ہوگئے ہیں۔ بہت سے ڈیم ٹوٹ چکے ہیں۔ یہاں تک کہ نندی گرام بھی سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت اور سرکاری عملہ شہریوں کی خدمات کے لے مستعد ہیں ۔وہ خود ہی مشرقی مدنی پور ضلع حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ تباہی 6سے 7گھنٹے تک جاری رہے گی ۔ ادھر ، یاس کا لینڈ فال شروع ہوچکا ہے۔ صبح 9: 15 بجے سے طوفان یاس نے بالشور میں دھامرا بندرگاہ کے قریب زوردار گولہ باری شروع کردی۔ اگلے 3 گھنٹوں تک لینڈ لینڈ کا عمل جاری رہے گا۔ (ایجنسی ان پٹ )