سماجوادی پارٹی کے دفتر کے سامنے حامیوں کا سیلاب۔الیکشن کمیشن چراغ پا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-01-2022
سماجوادی پارٹی کے دفتر کے سامنے  حامیوں کا سیلاب۔الیکشن کمیشن چراغ پا
سماجوادی پارٹی کے دفتر کے سامنے حامیوں کا سیلاب۔الیکشن کمیشن چراغ پا

 

 

 لکھنو:  جمعہ کو لکھنؤ کے ایس پی آفس میں ہزاروں لوگوں کے جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ناراض ہو گیا۔ کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) اکھلیش سنگھ اور لکھنؤ سنٹرل اسمبلی ایریا کے ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل میونسپل مجسٹریٹ گووند موریہ سے پورے معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گوتم پلی پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہیڈ دنیش سنگھ بشت کو معطل کر دیا ہے۔

 کمیشن نے گوتم پلی پولیس اسٹیشن میں 2500 ایس پی لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ دراصل، بی جے پی چھوڑنے کے بعد، سابق وزراء سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی سمیت 8 ایم ایل اے جمعہ کو لکھنؤ میں ایس پی میں شامل ہو گئے۔ انہیں رکنیت دلانے کے لیے ایس پی آفس میں ہزاروں لوگ جمع تھے۔