بہار: گالی گلوج کا معاملہ، 5 نوجوان گاؤں بدر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
بہار: گالی گلوج کا معاملہ، 5 نوجوان گاؤں بدر
بہار: گالی گلوج کا معاملہ، 5 نوجوان گاؤں بدر

 

 

آواز دی وائس، پٹنہ

بہارکے سارن ضلع کی ایک گرام پنچایت نے ایک مخصوص ذات کے خلاف بدزبانی کرنے پر پانچ نوجوانوں کو 11 ماہ کے لیے گاؤں سے نکال دیا ہے۔

جب ان نوجوانوں کو قصوروار پایا گیا تو پنچایت ممبران نے ان کےسروں پر جوتے رکھوایا اور گاؤں میں چکر کٹوایا۔ پھر انہیں 11 ماہ تک گاؤں سے باہر رہنے کا حکم دیا۔

یہ واقعہ گذشتہ ماہ 31 مئی 2022 کو گرکھا تھانہ علاقے کے مٹھے پور پنچایت میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک خاص ذات کا غلبہ ہے اور پنچایت ممبران بھی اسی سے تعلق رکھتے ہیں۔

کچھ دن پہلے فیس بک پر لائیو آنے کے بعد نوجوانوں پر ذات پات کی بدسلوکی کا الزام لگایا گیا ہے۔

رابطہ کرنے پر گرکھا تھانے کے ایس ایچ او آر ایس راوت نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے پولیس کو گاؤں بھیج دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ فی الحال تفتیش جاری ہے۔