آسام : مشتبہ دہشت گردانہ حملے میں پانچ افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-08-2021
ڈیما ہاساؤ ضلع میں مشتبہ فائرنگ
ڈیما ہاساؤ ضلع میں مشتبہ فائرنگ

 

 

 آواز دی وائس،  ڈیما ہاساؤ ضلع 

مشتبہ دہشت گردوں نے گذشتہ شب ریاست آسام کے ڈیما ہاساؤ ضلع میں دیونگبرا کے قریب سات ٹرکوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

اس کی وجہ سے پانچ ٹرک ڈرائیور جھلس گئے۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں نے آتشزدگی سے پہلے کئی راؤنڈ بھی فائر کیے۔

پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پانچ لاشیں برآمد کی۔ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت گوہاٹی سے تقریباً200 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

آسام پولیس نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے عسکریت پسند گروپ دیماہاوسا نیشنل لبریشن آرمی (DNLA) کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

شرپسندوں کو پکڑنے کے لیے آسام رائفلز کی مدد لی جا رہی ہے۔

آسام اور میزورم کے درمیان سرحدی تنازعہ پر تشدد چند روز قبل آسام اور میزورم کے درمیان سرحدی تنازعہ میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔