ہندوستان کے پانچ بڑےپل حادثات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-11-2022
ہندوستان کے پانچ بڑےپل حادثات
ہندوستان کے پانچ بڑےپل حادثات

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست گجرات کے ضلع موربی میں 30 اکتوبر 2022 کی شام 6.30 بجے کے قریب کیبل پل منہدم ہونے سے تقریباً 400 لوگ ماچھو ندی میں گر گئے۔ اس حادثے میں تقریباً 145 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 50 سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

موربی کا پل سانحہ ہندوستان کی حالیہ تاریخ کے سب سے دردناک ہے۔اگر ہم پل حادثات کی تاریخ پر ایک نگاہ ڈالیں تو گذشتہ دس برسوں میں ہندوستان کے اندر کئی بڑے پل حادثات ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے اسٹرکچر اینڈ انفراسٹرکچر انجینئرنگ(Structure and Infrastructure Engineering) میں ہندوستان کے پل حادثات پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس میں ہندوستان میں سوسالوں میں پل حادثات کی وجوہات(Analysis of bridge failures in India from 1977 to 2017') کا سروے کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں  کلورٹس(culverts )اور پیدل چلنے والے پلوں کو چھوڑ کر 2130 پل معیار پر پورے نہیں اترتے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف پل  سروس یا گزشتہ چار دہائیوں میں تعمیر کے مختلف مراحل کے دوران منہدم ہو گئی۔

آئے گذشتہ دس برسوں پر ہندوستان میں ہونے والے پل حادثات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

 دارجلنگ پل سانحہ(2011): ریاست مغربی  بنگال کے دارجلنگ ضلع کے بجن باڑی میں گورکھا جنمکتی مورچہ (جی جے ایم) کی میٹنگ کے دوران، ہجوم کے دباؤ میں، ایک چشمے کے اوپر لکڑی کا ایک پرانا فٹ برج گرنے سے 32 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ 22 اکتوبر 2011 کو 18 ستمبر کے زلزلے سے کمزور پڑنے والا یہ پل اس وقت گر گیا جب اس پر بڑی تعداد میں لوگ جلسے کے لیے جمع تھے۔

 اروناچل پردیش کا فٹ برج حادثہ(2011): دارجلنگ کے بدقسمت واقعے کے صرف ایک ہفتہ بعد، 29 اکتوبر 2011 کوریاست اروناچل پردیش میں کامنگ ندی پر ایک فٹ برج گر گیا۔ یہ اس وقت گر گیا جب 63 لوگ مقامی طور پر ایک کیڑے(insect) کو پکڑنے کے لیے پل کے اوپر جا رہے تھے۔اس کیڑے کو مقامی لوگ 'تاری' کے نام سے جانتے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ پل سنہ 1987 میں تعمیر کیا گیا تھا اور 1992 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

کولکتہ میں وویکانند فلائی اوورحادثہ(2016):ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت  کولکتہ کے ایک گنجان بازار کے علاقے میں زیر تعمیر 2.2 کلومیٹر طویل وویکانند فلائی اوور گرنے سے 26 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

حیدرآباد کی کمپنی آئی وی آر سی ایل (IVRCL) فلائی اوور کی تعمیر کر رہی تھی۔ کمپنی نے پل گرنے کو 'خدائی عمل' قرار دیا اور اسے قدرتی آفت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

  کولکتہ میں ماجرہاٹ فلائی اوور حادثہ(2018): 4 ستمبر 2018 کو اسی طرح کے ایک واقعے میں، جنوبی کولکتہ کے 50 سال سے زیادہ پرانے ماجرہاٹ پل کا ایک حصہ شدید بارش کے بعد گرنے سے تین افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

  ممبئی فٹ اوور برج حادثہ(2019): 14 مارچ 2019 کو ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس(CSMT) ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک فٹ اوور برج گرنے سے چھ افراد ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہو گئے۔ 

 سی ایس ایم ٹی کو آزاد میدان پولیس اسٹیشن سے جوڑنے والے کم از کم تین دہائیوں پرانے پل کی صرف چھ ماہ قبل مرمت ہوئی تھی۔اس کی دیکھ بھال برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(BMC) کرتی ہے۔

جریدے کے مطابق 2010 پلوں کی تعمیر کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ان میں سے 80.3 فیصد پل قدرتی آفات کے سبب تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں قدرتی آفات کے علاوہ مواد کی خرابی پلوں کی ناکامی کی  10.1 فیصد بتائی گئی ہے۔وہیں  اوور لوڈنگ نے پلوں کی ناکامی کے 3.28 فیصد میں حصہ ڈالا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ پل کی ناکامی کی دیگر قابل توجہ وجوہات ہیں جیسے کہ مخالفین کی طرف سے دھماکے اور گاڑیوں یا جہازوں کے ساتھ حادثات وغیرہ۔