آگرہ اکسپریس وے پرحادثہ،پانچ کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2021
آگرہ اکسپریس وے پرحادثہ،پانچ کی موت
آگرہ اکسپریس وے پرحادثہ،پانچ کی موت

 

 

آگرہ: بڑھتے ہوئے کہرے اوردھویں کے سبب جمعہ کو متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر رفتار کی تباہی دیکھی گئی۔ نوجھیل تھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر تیز رفتار بس پر ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا۔ بس نے ریلنگ توڑ کر دوسری سڑک پر جا کر کار کو زور سے ٹکر ماری۔

اس حادثے میں بس کے ڈرائیور کے ساتھ کار میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چھ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثہ کی شکار کار غازی آباد ضلع میں رجسٹرڈ ہے۔

شیو ساگر یادو (26)، اس کا چھوٹا بھائی نکی (22)، ماں پریملتا (45)، کزن گورو یادو (24) اپنے دوست آرین (22) جو گووند پورم، غازی آباد کے رہنے والے تھے۔وہ انڈیور کار میں سوار تھے۔ ان میں سے شیو ساگر، پریملتا، آرین اور گورو کی موت ہو گئی ہے، جب کہ نکی زخمی ہے۔

شیو ساگر کے والد وید پرکاش غازی آباد پولیس میں تعینات ہیں۔ تمام لوگ گووردھن پوجا کے لیے اپنے گاؤں (کانپور دیہات ضلع کے جھنکا علاقے کے ویبل پور گاؤں) جا رہے تھے۔ اس حادثے میں پنجاب کے پٹھان کوٹ کے رہنے والے بس ڈرائیور بلونت سنگھ کی بھی موت ہو گئی ہے۔

ایس پی دہت سریش چندر نے بتایا کہ یہ ایک پرائیویٹ بس تھی اور بس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔ خالی بس جمعہ کی صبح نوئیڈا سے آگرہ کی طرف جارہی تھی۔ تھانہ نوجھیل کے علاقے مائل سٹون 71 کے قریب بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر توڑتی ہوئی دوسری طرف کی لین میں جا پہنچی۔

اس دوران آگرہ سے نوئیڈا جا رہی ایک کار بس سے ٹکرا گئی۔ متھرا کے ایس پی دہت سری چند نے بتایا کہ خالی بس آگرہ سے نوئیڈا جا رہی تھی۔ نوئیڈا سے آگرہ کی طرف پہنچنے پر ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔

کار میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کار سوار غازی آباد سے آرہے تھے۔ بس ڈرائیور کی شناخت پٹھانکوٹ (پنجاب) کے رہنے والے بلونت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نوجھیل پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گاڑی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس کے بعد پانچوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔