اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے کانسٹیبل کی غلطی سے فائرنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-06-2021
فائرنگ سے خوف
فائرنگ سے خوف

 

 

 نئی دہلی:آج شام دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے باہر شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی وسنت وہار کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق پی سی آر وین میں تعینات خاتون کانسٹیبل سے غلطی سے ایک راؤنڈ فائرنگ ہو گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پولیس کے مطابق پی سی آر وین میں تعینات خاتون کانسٹیبل سے غلطی سے ایک راؤنڈ فائرنگ ہو گئی، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

اس کی معلومات پی سی آر کے ذریعے فوری طور پر پولیس کو دی گئی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔کرائم برانچ کی ٹیم کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔۔