جیاسنیماہال میں آتشزدگی، دو زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
سنیما  ہال  میں  آتشزدگی
سنیما ہال میں آتشزدگی

 

 

کولکاتہ: ریاست مغربی بنگال میں کے دارالحکومت کولکاتہ کے لیک ٹاؤن علاقہ میں واقع جیا سنیما ہال میں آگ لگنے سے کم سے کم دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ گذشتہ شب جمعہ کو پیش آیا۔

آگ پر قابو پانے کے لئے 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کل رات 9 بجکر 45 پرمنی جیا کے نام سے مشہور جیا سنیما ہال کی سب سے اوپر والی منزل میں لگی۔

فائر سروس کے ریاستی وزیرسوجیت بوس نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ آگ اس وقت لگی جب سنیما ہال کا کیئر ٹیکر اوران کی اہلیہ عمارت کی سب سے اوپر والی منزل پر کھانا بنا رہے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کیئرٹیکر بھی آگ سے زخمی ہو گیا ہے۔