بنگلور: نفرت انگیزتقریر،کیشو مورتی کے خلاف مقدمہ درج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-07-2022
 بنگلور: نفرت انگیزتقریر،کیشو مورتی کے خلاف مقدمہ درج
بنگلور: نفرت انگیزتقریر،کیشو مورتی کے خلاف مقدمہ درج

 

 

آواز دی وائس،بنگلورو

کرناٹک کے کولار میں پولیس نے ہندو جاگرن ویدیکے کے ریاستی کنوینر کیشو مورتی اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر قرآن اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز بیان دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ شکایت انجمن اسلامیہ کے صدر ضمیر احمد نے درج کرائی تھی۔

یکم جولائی2022 کو راجستھان کے اودے پور میں کچھ ہندو تنظیموں کے کارکن درزی کنہیا لال کے قتل پر احتجاج کر رہے تھے۔ شکایت کے مطابق اس دوران کیشو مورتی نے اپنی تقریر میں کہا تھا، 'قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والے دہشت گرد ہیں۔'

گزشتہ ماہ راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال نامی درزی کو دو افراد نے قتل کر دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ کنہیا لال نے بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس کے بعد اسے دو لوگوں نے قتل کر دیا تھا اور یہ پورا واقعہ کیمرے میں بھی قید ہو گیا تھا۔

نوپور شرما نے پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

کیشو مورتی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A، 153B اور 295A (مذہبی جذبات کو مجروح کرنے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔