کجریوال کے گھر کے سامنے بغیراجازت احتجاج پر ایف آئی آر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2022
کجریوال کے گھر کے سامنے بغیراجازت احتجاج پر ایف آئی آر
کجریوال کے گھر کے سامنے بغیراجازت احتجاج پر ایف آئی آر

 

 

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہفتہ کو دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے گھر کے باہر مظاہرے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

دہلی پولیس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق کیجریوال کی رہائش گاہ پر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور مظاہرین کو پہلے ہی کہہ دیا گیا کہ آپ یہاں بھیڑ جمع نہیں کر سکتے، یہ غیر قانونی ہے، اس کے باوجود احتجاج کیا گیا۔

 

اس مظاہرے میں دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا سمیت پارٹی کے کئی لیڈر اور کارکن شامل تھے۔ اس دوران بی جے پی لیڈروں نے سی ایم کیجریوال پر ہٹلر ازم کے الزامات لگائے۔

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ جہاں عام آدمی پارٹی تجندر بگا کو لے کر جارحانہ رہی ہے وہیں بی جے پی بھی دفاعی موڈ میں نظر آ رہی ہے۔

جمعہ کو بگا کی گرفتاری کو لے کر ہائی وولٹیج ڈرامہ ہوا۔ بگا کو کیجریوال کے خلاف ریمارکس کے سلسلے میں پنجاب پولیس نے ان کی دہلی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، لیکن ہریانہ پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

بعد میں ہریانہ پولیس نے بگا کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ بگا کے والد نے دہلی پولیس میں اپنے بیٹے کے اغوا کی شکایت درج کرائی تھی۔