رکن پارلیمان مہوا موئترا کے خلاف بھوپال میں ایف آئی آر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
رکن پارلیمان مہوا موئترا کے خلاف بھوپال میں ایف آئی آر
رکن پارلیمان مہوا موئترا کے خلاف بھوپال میں ایف آئی آر

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی 

دستاویزی فلم 'کالی' کے پوسٹر میں 'ماں کالی' کے ہونٹوں پر جلتا ہوا سگریٹ دکھانے پر شروع ہوا تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس سلسلے میں ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمان مہوا موئترا کے خلاف بھوپال میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مہوا موئترا  کے خلاف بھوپال پولیس کی کرائم برانچ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

وہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھوپال کے ایک شہری کی شکایت پر رکن پارلیمنٹ کے خلاف دفعہ 295 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایم پی مہوا موئترا نے دستاویزی فلم کالی کے متنازعہ پوسٹر کے سلسلے میں ایک قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کالی کے کئی روپ ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لیے کالی کا مطلب گوشت اور شرات تسلیم کرنے والی دیوی ہے۔ اس بیان پر تنازع بڑھنے کے بعد ان کی پارٹی ترنمول کانگریس نے بھی ان کےبیان سے خود کو دور کر لیا ہے۔