جانیے،کوروناکے نئے اعدادوشمارکیاہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جانیے،کوروناکے نئے اعدادوشمارکیاہیں؟
جانیے،کوروناکے نئے اعدادوشمارکیاہیں؟

 

 

نئی دہلی :گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 42766 نئے کیس درج ہوئے ہیں ، جبکہ 38091 افراد نے وبا کو شکست دی ہے۔

ہفتے کے روز ملک میں 71 لاکھ 61 ہزار 760 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک ملک میں 68 کروڑ 46 لاکھ 69 ہزار 760 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42766 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

اس دوران 38 ہزار 91 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملے 4367 بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 048 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 308 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 405989 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 1.24 فیصد ہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے کی شرح 97.42 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1560 بڑھ کر 55559 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 2506 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6288851 ہوگئی ہے ، جبکہ 64 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137707 ہوگئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)