پانچ فروری دہشت گردی مخالف دن: شہاب الدین رضوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2021
  آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے 5 فروری کو دہشت گردی مخالف دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے
آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے 5 فروری کو دہشت گردی مخالف دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے

  آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے 5 فروری کو دہشت گردی مخالف دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے

تنظیم کے جنرل سیکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ چونکہ ہمارا دشمن ملک پاکستان اس دن کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتا ہے، اس لئے ہندوستان کو بھی اس بیانیہ کے رد میں اس دن کودہشت گردی مخالف دن کے طور پر منانا چاہیے- آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کی جانب سے جاری کئے گیۓ بیان میں مولانا شہاب الدین رضوی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دن سال 1984 میں پاکستان نواز دہشت گردوں نے برطانیہ میں تعینات ہندوستانی سفیر رویندر مہاترے کا قتل کر دیا تھا- علامتی طور پر اس دن کو ہی پاکستان کی طرف سے شروع ہونے والی دہشت گردی کا آغاز تصور کیا جاتا ہے

مولانا نے اپنے بیان میں تمام ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ اس دن کودہشت گردی مخالف دن کے طور پر منائیں اور دنیا میں ہونے والے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں- یہی اسلام کا بھی پیغام ہے