لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف دسہرہ کے دن کسان جلائیں گے پتلا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-10-2021
لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف دسہرہ کے دن کسان جلائیں گے پتلا
لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف دسہرہ کے دن کسان جلائیں گے پتلا

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 لکھیم پور کھیری کے واقعہ پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ 15 اکتوبر کو یہ پتلا جلایا جائے گا۔

وہیں 18 اکتوبر کو ٹرین کو 6 گھنٹے کے لیے روکا جائے گا۔ 26 اکتوبر کو ایک میٹنگ ہوگی اور ان کی کلش یاترا ملک بھر میں نکلے گی۔

اس موقع کسان رہنما نے کہا کہ لکھیم پور میں بی جے پی کارکنوں کو قتل کرنے والے مجرم نہیں تھے ، انہوں نے صرف مظاہرین پر چلنے والی ایس یو وی پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔

ٹکیٹ نے کہا کہ وہ کون لوگ تھے، جو گاڑی میں تھے، جنھوں نے لوگوں کو مارا۔۔۔۔۔۔۔۔ جنہوں نے بعد میں لاٹھیوں سے حملہ کیا وہ کارروائی کا رد عمل ہے۔

کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وہ قتل کا معاملہ نہیں ہے، ہم اسے مجرم نہیں ٹھہراتے۔