کسانوں کے تیور مزید سخت ہوگئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2021
کسان لیڈر راکیش ٹکیت
کسان لیڈر راکیش ٹکیت

 

تین زری قوانین کے خلاف کسانوں کے تیور مزید سخت ہوتے نظر آرہے ہیں،کسانوں کے احتجاج کے سلسلے میں آج راجستھان اور ہریانہ میں کئی بڑی مہا پنچایت ہونں گی۔اہم بات یہ ہے کہ ان میں کانگریس کے سابق صر ر راہل گاندھی بھی شرکت کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی غازی پور بارڈر پر کسانوں کے متحدہ مورچہ کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں اگلے چاردنوں کے پروگرام کا فیصلہ ہوا۔

جس کے تحت آج پلوامہ  حملے میں شہید ہوئے جوانو ںاور کسانو احتجاج میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پھر سولہ تاریخ کو کسان مسیحا چھوٹو رام کو یوم پیدائش منایا جائے گا۔جس میں کسان اپنی ایتکا کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے بعد اٹھارہ تاریخ کو دوپہر بارہ بجے سےچاربجے تک  ملک گیر ریل روکو تحریک چلے گی۔

کل کسان لیڈران غازی پور بارڈر پر پہنچے تھے،جہاں اس پروگرام کےلئے حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔میٹنگ کے بعد سب لیڈران اسٹیج پر پہنچے تھے جن میں راکیش ٹکیت بھی شامل تھے۔جہاں انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں پورا ملک کسانوں کے ساتھ ہے۔اگر احتجاج اسی طرح جاری رہا تو اتر پردیش اور راجستھان میں ٹول روڈ مفت کرائے جائیں گے۔