کسانوں نے اب ریل روکو تحریک کا اعلان کردیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
احتجاج میں شدت
احتجاج میں شدت

 

نئی دہلی-

کسانوں نے اب اپنےا حتجاج کو مزید شدید شکل دینے کا اعلا ن کردیا ہے۔  تینوں زرعی قوانین کے خلاف تحریک کے تحت اب کسانوں نے  18 فروری کو ٹرینوں کو روکا جائےگا۔۔زرعی قاانون کے خلاف اس سے قبل کسان چکا جام کر چکے ہیں۔اس سے پہلے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے مارچ نے پرتشدد شکل اختیار کرلی تھی۔حیران کن بات یہ ہے کہ کل ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں کسانوں پر تفصیلی بیان دیا ہے ۔ساتھ ہی حکومت کا موقف بھی واضح کیا تھا۔ جس کے جواب میں کسانوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔متحدہ کسانمورچہ کے رہنما ڈاکٹر منیجرد رشن پال نےایک بیان میں کہا ہے کہ کسانوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک میں تیزی لائی جائے گی۔

فروری کو             راجستھان کے  12تمام ٹول پلازہ مفت کئے جائیں گے

 مشعل مارچ نکالے جائیں گے۔                            -فروری کے پلوامہ کے شہید جوانوں کی قربانی کے دن یاد کیا جائے گا۔14

فروری کسانوں کے مسیحا سر چھٹوگرام کی جینتی منائی جائے گی۔16

 ۔فروری دوپہر 12 بجے شام 4 بجے تک ملک میں ریل روکو تحریک چلے گی۔18