یوپی کے گاؤں گاؤں میں جائیں گے کسان لیڈر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کسان رہنما راکیش ٹکیت
کسان رہنما راکیش ٹکیت

 

 

نئی دہلی

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان اور کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اعلان کیا ہے کہ کسان لیڈر اب اتر پردیش کے دورے کریں گے. وہ گاؤں گاؤں جا ئین گے

. کسان رہنما راکیش ٹکیت سے جب پوچھا گیا کہ جس طرح سے کسان رہنماؤں نے بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف محاذ کھولا ہے، اسی طرح اترپردیش میں بھی کھولا جائے گا؟تو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں آلو اور گنے کے کاشتکار برباد ہوگئے ہیں۔

اترپردیش میں گیہوں اور دھان کی خریداری نہیں ہے اور ریاست میں بجلی کا ریٹ سب سے زیادہ ہے۔ کسانوں کے درمیان جاکر اپنی بات رکھیں گے۔

جس کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ کیا کسان اگلے دو تین ماہ میں انتخابات کے لئے کوئی منصوبہ بندی کرنے جا رہے ہیں؟تو انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک بڑی مہاپنچایت ہوگی۔ وہاں سے اتر پردیش مشن شروع ہوگا۔ کسان رہنما گاؤں گاؤں جا کر جلسہ کریں گے۔

اس کے علاوہ ٹکیت کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جانا چاہئے، انہوں نے اس کے بارے میں مرکزی حکومت کو بھی لکھا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)