اے ایم یو: شعبہ طب میں توسیعی لیکچر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-11-2021
اے ایم یو: شعبہ طب میں توسیعی لیکچر
اے ایم یو: شعبہ طب میں توسیعی لیکچر

 

 

آواز دی وائس،علی گڑھ

 ڈاکٹر رفعت پرویز نغمی (گارلینڈ، ٹیکساس، امریکہ) نے ’ایس جی ایل ٹی 2- انہبیٹرس‘ موضوع پر منعقدہ ایک آن لائن لیکچر میں ایس جی ایل ٹی 2-رکاوٹوں کے کام کرنے اور گردے کو گلوکوز کو خون میں جذب کرنے سے روکنے کے طریقے پر روشنی ڈالی جب کہ ڈاکٹر نیلوفر سید (اسسٹنٹ پروفیسر، ساؤتھ ویسٹرن یونیورسٹی، ڈلاس، یو ایس اے) نے 'گاؤٹ کو منظم کرنے سے متعلق حالیہ گائیڈ لائنز‘ موضوع پر یوریٹرولوورنگ تھراپی کے اشاروں اور بہتر استعمال، پروگریسو گاؤٹ کا علاج اور طرز زندگی اور مجوزہ ادویات کے بارے میں گفتگو کی۔

مذکورہ دونوں مذاکروں کا اہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے میڈیسن شعبہ کے آن لائن توسیعی لیکچر پروگرام کے تحت مختلف ایام میں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹررفعت نے اس بات پر زور دیا کہ ایس جی ایل ٹی انہبیٹرس ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں جن کے خون میں گلوکوز کی سطح میٹفارمین اور انسولین جیسی دوائیوں کے باوجود اونچی رہتی ہے، لیکن ان لوگوں کے لیے تجویز نہیں کی جاتی جن کی گردے کی بیماری کے سب نیفروپیتھی ہے جو دوائیوں کو ٹھیک طرح سے کام کرنے سے روکتا ہے۔

ڈاکٹر نیلوفر نے گاؤٹ کی تشخیص اور انتظام کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ''چونکہ گاؤٹ کے مریضوں میں عام طور پر ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کی خرابی کی شکایت ہوتی ہے، اس لیے گردے اور قلبی نظام کی اسکریننگ ضروری ہے۔

بنیادی لیبارٹری ٹیسٹوں میں خون کے خلیوں کی مکمل گنتی، پیشاب کا تجزیہ، اور سیرم کریٹینائن، خون میں یوریا نائٹروجن، اور سیرم یورک ایسڈ کی پیمائش شامل ہونی چاہیے۔

دونوں لیکچرز کے انعقاد سے متعلق پروفیسر انجم مرزا چغتائی (چیئرمین، میڈیسن شعبہ) نے کہا کہ یہ توسیعی لیکچر ایم ڈی (میڈیسن) ریزیڈنٹس کو عالمی سطح پر مریضوں کی دیکھ بھال کے بین الاقوامی اصولوں اور طبی تحقیق کی باریکیوں کی نئی جہتوں سے متعارف کراتے ہیں۔

انہوں نے اس شعبے میں علم اور تجربے پر تبادلہ خیال کیا اور تحقیق کے لیے نئے خیالات پر روشنی ڈالی۔