آج شام مرکزی کابینہ میں توسیع اور تشکیل نو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آج ہوگی کابینہ میں توسیع
آج ہوگی کابینہ میں توسیع

 

 

نئی دہلی: کچھ ریاستوں کے گورنروں کی پھیر بدل کے بعد وزیراعظم نریندر مودی  دوسری مدت کار میں پہلی بار بدھ کی شام اپنی کابینہ میں توسیع اور تشکیل نو کرنے جارہے ہیں۔ ذرائع نے منگل کی شام کہا کہ کابینہ کی توسیع بدھ کی شام کی جائے گی۔ کابینہ میں پھیر بدل کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعظم مودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کی اعلی قیادت سنجیدگی سے غور و خوض کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن لیڈروں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا انیں یہاں بلالیا گیا ہے اور ان میں سے کئی آج یہاں پہنچ بھی گئے۔

دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مسٹر مودی اپنی کابینہ میں توسیع کررہے ہیں۔ کابینہ میں تقریباً 20 نئے چہروں کو شامل کئے جانے کی امید ہے۔ اس سے قبل آج صبح کچھ ریاستوں میں گورنر بدلے گئے اور کچھ میں نئے گورنروں کی تقرری کی گئی ان میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت سب سے اہم ہیں جنہیں کرناٹک کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد کابینہ میں پھیر بدل کی سرگرمی تیزی سے بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کو اس ہفتہ راجدھانی میں رہنے کا پیغام دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنروں کی تقرری کے بعد اب دوسرے مرحلے میں کابینہ کی توسیع کی جانی ہے اور مانسنون اجلاس کو دیکھتے ہوئے کام جتنا جلدی ہو جائے اتنا ہی اچھا ہے کیونکہ وزیراعں کو اپنی وزارت کو سمجھنے کے لئے کچھ وقت مل سکتا ہے