ترقی میں ہر کوئی برابر کا حصہ دار: نقوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2021
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

 

 
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے  کہ ترقی کے ہمہ جہت طوفان‘ کو ’انارکی کے سازشی افان‘ سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔
مسٹر نقوی نے جمعرات کو یہاں مرکزی وقف کونسل کی جانب سے وقف بورڈ کے افسران کے لیے منعقد اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں جب کسی حکومت کا ’ترقی کا مسودہ‘، ’ووٹ کا سودا‘ نہ ہو، مودی حکومت کی جانب سے ’ہمہ جہت ترقی‘ کے ذریعے سماج کے تمام طبقات کو ترقی میں برابر کا حصہ دار بنانے کی انقلابی کوششوں کے نتائج آ رہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ’آزادی کے جشن‘ میں بھی انارکی کے ٹشن میں کچھ منفی طاقتیں سرگرم ہیں۔ ایسے لوگ ملک کے مثبت، اختراعی ماحول کے دشمن ہیں۔ حکومت سماج کے ایسے لوگوں کو معاف نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار مودی حکومت نے پورے ملک میں وقف اثاثہ جات کو وقف مافیاؤں کے چنگل سے نکال کر ان پر جنگی پیمانے پر سماجی، معاشی، تعلیمی سرگرمیوں اور ہنر کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ہے۔ گذشتہ تقریباً چھ برسوں میں ’پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم‘ (پی ایم جے وی کے) کے تحت ملک کے تمام ضرورت مند شعبوں میں مودی حکومت کی جانب سے اسکول، کالج، آئی ٹی آئی، گرلس ہاسٹل، رہائشی اسکول، ہنر کے فروغ کے مرکز، کثیرجہتی کمیونٹی سینٹر، سدبھاؤ منڈپ ، ہنر ہب، اسپتال، تجارتی مرکز، کامن سروس سینٹر وغیرہ کی بڑے پیمانے پر تعمیر کی گیئ ہے-