اِٹاوہ:بس ٹرالی سے ٹکرائی4کی موت ، 31 زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2021
اِٹاوہ:بس ٹرالی سے ٹکرائی4کی موت ، 31 زخمی
اِٹاوہ:بس ٹرالی سے ٹکرائی4کی موت ، 31 زخمی

 

 

اٹاوہ

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بکیوار علاقے میں کانپور-آگرہ شاہراہ پر روڈ ویز کی بس سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس سے اس میں سوار ایک بچہ اور خاتون سمیت چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ 31 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (رورل) اوم ویر سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ آگرہ ڈپو کی روڈ ویز بس کانپور سے آگرہ جا رہی تھی۔

بیکوار پولیس تھانہ پار کرنے کے بعد تیز رفتار بس دوارکا گاؤں کے سامنے سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں بس کا ایک طرف کا پورا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو افراد اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

مرنے والوں میں علی گڑھ کا ایک سالہ معصوم آدتیہ ، ہمیرپور کے 42 سالہ نرپت اور 62 سالہ امرمرد گل اور 22 سالہ گیتش شامل ہیں ۔ بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے۔ (ایجنسی ان پٹ )