چار ملکوں کے سفرا نے اپنے سفارتی اسناد پیش کئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2021
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

 

 

نئی دہلی : تھائی لینڈ، رومانیہ، قزاخستان اور ترکی کے سفیروں نے بھارت کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو سفارتی اسناد پیش کئے۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ورچوئل طریقے سے تھائی لینڈ، رونامیہ، جمہوریہ قزاخستان اور جمہوریہ ترکی کے سفیروں سے آج 7جولائی2021 کو سفارتی اسناد قبول کیں۔

جن سفیروں نے اپنے اپنے سفارتی اسناد پیش کئے ان کے نام درج ذیل ہیں:

تھائی لینڈ کی سلطنت کی سفیر عزت مآب محترمہ ایچ ای پترات ہانگ ٹونگ۔

رومانیہ کی سفیر عزت مآب محترمہ ڈینیالہ میریانہ سیزونوف۔

جمہوریہ قزاخستان کے سفیر عزت مآب جناب نرلان زلگس بائف۔

جمہوریہ ترکی کے سفیر عزت مآب جناب فیرات سونیل۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے تھائی لینڈ، رومانیہ، قزاخستان اور ترکی کے سفیروں کو ان کی تقرری پر نیک خواہشات پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ان سبھی ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور سرگرم تعلقات رہے ہیں ۔

امن اور خوشحالی کے ایک مشترکہ نظریہ پر مشتمل ہمارے ان ملکوں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت کووڈ-19 عالمی وباء سے فیصلہ کن اور مربوط طریقے سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے۔ تاکہ ہم مشترکہ طور پر صحت اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنا سکیں۔دنیا کو‘‘ صحت کے شعبے’’ میں بھارت نے لازمی دواؤں اور آلات کی سپلائی کے ساتھ بہت سے ملکوں کی مدد کی ہے تاکہ کووڈ-19 کے خلاف عالمی لڑائی لڑی جاسکے۔

تھائی لینڈ، رومانیہ ، قزاخستان اور ترکی کے سفیروں نے اپنی اپنی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور بھارت کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرتے رہنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔