پلوامہ میں انکاونٹر ۔ایک جوان شہید۔ایک دہشت گرد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
پلوامہ میں انکاونٹر
پلوامہ میں انکاونٹر

 

 

پلوامہ :کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہوا ۔پلوامہ میں رات دہشت گردوں اور سیکورتی فورسیز کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ اس معاملے کی جانکاری کشمیر زون کی پولیس نے دی۔ اس تصادم میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ وہیں ایک دہشت گرد کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اس سے پہلے کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ پلوامہ واقع حاجن راج پورہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں کو اِن پُٹ ملا تھا کہ علاقے میں کچھ دہشت گرد ہیں، جس کے بعد سرچ آپریشن چلایا گیا۔ جانکاری کے مطابق، تلاشی مہم کے دوران جیسے ہی سیکورٹی اہلکار مشکوک ٹھکانے پر پہنچے، دہشت گردوں نے ان پر گولیاں چلادیں۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا اور بھاری گولہ باری کی۔

 موقع پر چار دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ انکاونٹر میں فوج، پلوامہ پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان شامل ہیں۔ نیوز 18 انڈیا کے نامہ نگار رفعت عبداللہ نے بتایا کہ اس تصادم میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا ہے۔