جانئے کیسے: ملازمین کے ہاتھ میں آئے گی زیادہ تنخواہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
 ہاتھ میں آئے گی زیادہ تنخواہ
ہاتھ میں آئے گی زیادہ تنخواہ

 

 

 نئی دہلی:مرکزی حکومت نے پیر کو ای پی ایف اوکے ذریعے تنخواہ سبسڈی یوجنا کو نو ماہ کیلئے بڑھا دیا ہے۔ ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پیر کو پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آتم نربھر بھارت روزگار اسکیم کو 31 مارچ 2022 تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ بتادیں کہ سرکار کے اس قدم سے نئے ملازمین کے ٹیک ہوم تنخواہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ آیئے اس کے بارے تفصیل سے جانتے ہیں۔

 تادیں کہ اس اسکیم کے تحت بھارت سرکار نے 1 اکتوبر 2020 کے بعد اور 30 جون 2021 تک رکھے نئے ملازمین کے معاملے میں دو سال کی سبسڈی کو دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب اسکیم کا فائدہ 31 مارچ 2022 تک لیا جا سکے گا۔ فی الحال ملازمین کے ذریعے لازمی ماہانہ شراکت ماہانہ تنخواہ کا 12 فیصد ہے جس میں ماہانہ بنیادی تنخواہ ، مہنگائی الاؤنس اور برقرار رکھنے والا الاؤنس (اگر ہے) شامل ہوتا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد نئے ملازمین کو فائدہ دینا اور ملازمین کی امپلائی پرویویڈینٹ فنڈ اکاؤنڈ میں شراکت میں مدد کرنا ہے۔ یہ اسکیم جو 30 جون 2021 تک نئے اندراج کیلئے ختم ہورہی تھی، اب 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ مؤثر طریقے سے ، تمام ملازمین جو زیادہ سے زیادہ 15000 روپے ماہانہ تنخواہ رکھتے ہیں جو 1 اکتوبر 2020 سے 31 مارچ کے درمیان شامل ہوئے یا شامل ہو رہے ہیں نومبر میں اعلان کردہ اسکیم کے تحت 2022 تک حکومت کی جانب سے ای پی ایف سبسڈی حاصل کریں گے۔

یعنی کہ جو 12 فیصد PF آپ کی کمائی سے کٹنا چاہئے وہ حکومت خود دے گی۔ نئے ملازمین کے علاوہ ان اسکیم کا فائدہ ان ملازمین کو بھی ملے گا جن کی نوکری کورونا وائرس کی وجہ سے ایک مارچ 2020 کے بعد چلی گئی تھی اور اب انہیں پھر سے نوکری مل گئی ہے۔