پارلیمنٹ ہاؤس کے400 ملازمین کورونامتاثر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-01-2022
پارلیمنٹ ہاؤس کے400 ملازمین کورونامتاثر
پارلیمنٹ ہاؤس کے400 ملازمین کورونامتاثر

 

 

نئی دہلی. اب ملک کی راجدھانی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں کام کرنے والے کم از کم 400 ملازمین اور سیکورٹی اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 6 سے 7 جنوری کے درمیان پارلیمنٹ میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

دریں اثنا ہفتہ کو دہلی میں 20,181 تازہ کوویڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ، 11،869 ٹھیک ہوئے اور 7 اموات ہوئیں۔

اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کے کل 1,526,979 معاملے ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں مثبت شرح دو فیصد بڑھ کر 19.6 ہو گئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا تھا جس کے مطابق شہر میں کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے شہر میں ہفتہ وار کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دکانیں طاق کی بنیاد پر کھلیں گی۔