وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو یاد کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تمام سرکردہ شخصیات کو یاد کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران مزاحمت کی اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا۔

انھوں اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آئیے ہم ہندوستان کی جمہوری روح کو تقویت دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کریں اور آئین ہند میں درج سنہرے اقدار پر عمل پیرا ہوں۔

وزیر اعظم نے ایمرجنسی کی برسی کے موقع پر سلسلہ وار ٹویٹس کیے ہیں۔

انھوں اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ 'ڈارک ڈیز آف ایمرجنسی'(Dark Day of Emergency) لکھا۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ایمرجنسی کے تاریک دنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔  سن 1975 سے 1977 کے درمیان اداروں کی منظم تباہی دیکھنے میں آئی۔

انھوں نے کانگریس پارٹ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کانگریس نے ہمارے جمہوری اقدار کو پامال کیا۔

وزیراعظم  نریندر  مودی  نے  اپنے  ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ہمیں وہ ساری عظیم ترین شخصیات یاد ہیں جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران مزاحمت کی اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا۔