انتخابی اصلاحات کا بل لوک سبھا کے بعدراجیہ سبھا میں بھی منظور

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
انتخابی اصلاحات کا بل لوک سبھا کے بعدراجیہ سبھا میں بھی منظور
انتخابی اصلاحات کا بل لوک سبھا کے بعدراجیہ سبھا میں بھی منظور

 

 

نئی دہلی: ملک میں انتخابی اصلاحات کا بل راجیہ سبھا میں منظور کر لیا گیا ہے۔

اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان بل کو منظور کر لیا گیا۔ اس سے قبل لوک سبھا نے پیر کو ہی اسے منظوری دے دی تھی۔

دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات کا بل صدر مملکت کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس کے تحت آدھار نمبر کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنے کا انتظام ہے۔

قبل ازیں جب کابینہ نے اس بل کو منظوری دی تھی تو کہا گیا تھا کہ آدھار کو ووٹر کارڈ سے جوڑنے سے فرضی ووٹر شناختی کارڈ سے ہونے والی دھوکہ دہی کو روکا جاسکے گا۔

حکومت نے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی سفارش کی بنیاد پر کیا تھا۔