الیکشن کمیشن:کشمیر پر اہم میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-06-2021
ایک اہم میٹنگ
ایک اہم میٹنگ

 

 

نئی دہلی:مرکزی حکومت کی کوششوں کے درمیان الیکشن کمیشن نے سبھی 20 ضلع افسران سے رابطہ کیا ہے ذرائع سے ملی اطلاعامت کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کمشنر چندر بھوشن کمار نے ضلع افسران سے ممکنہ انتخابات کے ضمن میں بات کی۔  واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ضلع افسران سے میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائی کل جماعتی میٹنگ سے پہلے ہوئی ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی، جمعرات کو جموں وکشمیر کے لیڈروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ حکومت ان جموں وکشمیر کے ان سبھی موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہے، لیکن فی الحال وزیر اعظم مودی کی میٹنگ حد بندی اور جموں وکشمیر میں جلد از جلد الیکشن کرانے پر مرکوز ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن کی میٹںگ دو سیشن میں ہوئی۔ پہلی میٹنگ صبح 11 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک چلی اور پھر دوسری میٹنگ 1.30 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوئی۔ پہلے سیشن میں جموں، سانبا، راجوری، پونچھ، کپواڑہ، باندی پورہ، بارہمولہ، سری نگر، گاندر بل اور بڈگام کے ضلع افسران شامل تھے جبکہ دوسرے سیشن میں کشتواڑ، ڈوڈا، رامبن، ادھم پور، ریاسی، کٹھوعہ، پلوامہ، شوپیاں، کلگام اور اننت ناگ کے افسران شامل ہوئے۔ میٹنگ میں ضلع افسران سے اسمبلی حلقوں کے رائے دہندگان کے مسائل سے متعلق پوچھا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی اطلاع لی گئی کہ کیا رائے دہندگان کو ووٹنگ کے لئے لمبی دوری طے کرنی پڑتی ہے یا پھر کوئی اسمبلی حلقہ کسی اور ضلع میں آتا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ضلع افسران سے ایسے اسمبلی حلقوں کے ضمن میں ان کے سامنے آنے والی انتظامی پریشانیوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

 اس کے ساتھ ہی حد بندی کمیشن کے ایک سینئر افسر نے بھی بدھ کو جموں وکشمیر کے سبھی ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ موجودہ اسمبلی حلقوں کی تشکیل نو اور 7 نئی سیٹیں بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سبھی 20 ڈپٹی کمشنروں نے ایک آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا، جس میں اسمبلی سیٹوں کو جغرافیائی شکل سے زیادہ منظم بنانے سے متعلق تفصیلات جمع کی گئی۔