شندے اور فڑنویس نے کی مودی سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-07-2022
 شندے اور فڑنویس نے کی مودی سے ملاقات
شندے اور فڑنویس نے کی مودی سے ملاقات

 

 

نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ مہاراشٹر میں نئی ​​حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔

شندے اور فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی لوک کلیان مارگ والی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ان سے آشیرواد اور رہنمائی طلب کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹر پر لکھا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

قبل ازیں یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور مہاراشٹر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔

 

شندے نے کہا کہ ممبئی اور ناگپور کو جوڑنے والے سمریدھی ایکسپریس وے، شہروں میں میٹرو ریل اور آبپاشی کو فروغ دینے کے لیے کھیت کے تالاب کھودنے جیسے کئی منصوبے فڈنویس نے شروع کیے تھے، لیکن ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت حکومت میں ان میں تاخیر ہوئی ہے۔ ان منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی۔

ادھو ٹھاکرے کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد شندے اور فڑنویس نے 30 جون2022 کو عہدہ سنبھالا۔ ٹھاکرے کو شیوسینا میں زبردست بغاوت کا سامنا کرنا پڑا۔

پچھلے مہینے شیوسینا کے 40 ایم ایل ایز اور 10 آزاد امیدواروں نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ اتحاد مہاراشٹر وکاس اگھاڑی سے دستبرداری اختیار کی تھی، ٹھاکرے پر پارٹی کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات سے انحراف کا الزام لگاتے ہوئے۔