متھراعیدگاہ مسجد۔کرشن جنم بھومی تنازعہ پراگلی سماعت6 اپریل کو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2022
متھراعیدگاہ مسجد۔کرشن جنم بھومی تنازعہ پراگلی سماعت6 اپریل کو
متھراعیدگاہ مسجد۔کرشن جنم بھومی تنازعہ پراگلی سماعت6 اپریل کو

 

 

متھرا: ضلع جج کی عدالت میں شری کرشنابراجمان کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس دوران عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 6 اپریل مقرر کی ہے۔

عدالت شری کرشنا ویراجمان کی طرف سے 13.37 ایکڑ اراضی کو تجاوزات سے آزاد کرانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرے گی۔

واضح ہوکہ یہ معاملہ عیدگاہ مسجد کا ہے،جسے ایک طبقہ کرشن جنم بھومی قراردے کرمسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کی مانگ کر رہا ہے۔

منگل کو ضلع جج کی عدالت میں شری کرشنا ویراجمان کی درخواست کی سماعت کے دوران، مسلم فریق شاہی عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے جواب داخل کیا گیا۔

شری کرشنا ویراجمان کی درخواست کو مسلم فریق کی طرف سے غلط قرار دیتے ہوئے کہاگیا کہ یہ قابل عمل نہیں ہے اور انہیں عرضی داخل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلے کے معاہدے کا بھی حوالہ دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ شری کرشنا وراجمان کی طرف سے مبینہ شری کرشن جنم بھومی کی 13.37 ایکڑ اراضی کو تجاوزات سے آزاد کرانے کے لیے عرضی دائر کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ متھرا کی شاہی عیدگاہ کو شری کرشن جنم بھومی کا حصہ بتایا گیا ہے۔

فی الحال عدالت اگلی سماعت 6 اپریل کو کرے گی۔

اب 6 اپریل کو عدالت ضلع جج کی عدالت میں ڈویژن کے طور پر چل رہی شری کرشنا ویراجمان کی عرضی پر سماعت کرے گی، لیکن درخواست گزار اس معاملے پر اپنا رخ پیش کریں گے۔

غور طلب ہے کہ مبینہ شری کرشن جنم بھومی کی اراضی کو مسجد سےواگزار کرانے کے لیے اب تک ایک درجن سے زیادہ عرضیاں عدالت میں دائر کی گئی ہیں۔

شری کرشنا ویراجمان کے ساتھ ساتھ شری کرشنا جنم بھومی لبریشن موومنٹ اور دیگر ہندو تنظیموں نے اپنی عرضی داخل کی ہے۔