عیدگاہ میدان تنازعہ، بنگلور بند اور کشیدگی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2022
عیدگاہ میدان تنازعہ، بنگلور بند اور کشیدگی
عیدگاہ میدان تنازعہ، بنگلور بند اور کشیدگی

 

 

بنگلور: کرناٹک کے عیدگاہ گراؤنڈ میں ہندو تہواروں کی اجازت مانگنے کے لیے منگل کو ہندو تنظیموں نے بنگلورو شہر میں بند کی کال دی، جو کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

عیدگاہ گراؤنڈ کے اطراف کے علاقوں میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔ علاقے کے تاجروں نے بند کی حمایت کی ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رکھے۔ علاقے کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس میں 4 اے سی پی، 12 پولیس انسپکٹر، 30 اے ایس آئی ، 60پی ایس آئی ،اے ایس آئی 350 پولیس کانسٹیبل اور کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس کے 4 پلاٹون اور سٹی آرمڈ ریزرو کے 3 پلاٹون ہیں۔

ہندو جن جاگرتی سمیتی، وشو سناتن پریشد، شری رام سینا، بجرنگ دل، ہندو جاگرن سمیتی سمیت تقریباً 50 تنظیموں نے بند کی حمایت کی ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ اراگا گیانندرا نے کہا ہے کہ انہوں نے بند کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ بند کے دوران اضافی پولیس فورس کی سیکورٹی دی جائے گی۔