عید قرباں: نماز کی ادائیگی، سخت سیکورٹی اقدامات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عید قرباں:  نماز کی ادائیگی، سخت سیکورٹی اقدامات
عید قرباں: نماز کی ادائیگی، سخت سیکورٹی اقدامات

 

 

نئی دلی: ملک کی راجدھانی دلی سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں میں میں عید الاضحی کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے - اس موقع پر آج صبح صبح دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مساجد اور عید گاہوں  میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی ہے -

ملک کے دیگر حصوں اور شہروں سے بھی عید الاضحی کی نماز ادا کیے جانے کی خبریں آ رہی ہیں  جموں و کشمیر کے سرینگر میں بھی عید کی نماز مختلف مساجد میں اداکی گئی گی- 

awaz

سری نگر


عید الضحیٰ کے موقع پر پر ملک بھر میں میں سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں ہیں خاص طور سے اتر پردیش میں دفعہ 144 نافذ ہے  جبکہ حکومت نے نے تہوار کو پرامن طور پر بنانے کی اپیل کی ہے- مختلف علماء اور دانشوروں نے بھی ملک بھر کے مسلمانوں سے اس تہوار کے موقع پر  سرکاری گائیڈلائنز ز پر عمل کرنے کا زور دیا ہے-

عید الاضحی ایک مقدس موقع ہے جسے 'قربانی کا تہوار' بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو منایا جاتا ہے جو اسلامی یا قمری تقویم کا بارہواں مہینہ ہے۔ یہ سالانہ حج کے اختتام کی علامت ہے۔ عید الاضحی خوشی اور امن کا موقع ہے جسے لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس دوران وہ پرانی رنجشیں دور کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرتے ہیں۔ یہ حضرت ابراہیم کے خدا کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہونے کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔