عیدالاضحیٰ: روایتی رونق کے بغیر گزر گئی ’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آگرہ کے تاج محل کا منظر
آگرہ کے تاج محل کا منظر

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشے کے سبب ایک اور تہوار احتیاط اور خاموشی کے ساتھ منیا گیا ، ہندوستان میں عیدالاضحیٰ کا تہوار کئی طرح کی پابندیوں اور ضابطوں کے ساتھ پرسکون ماحول منایا گیا۔

دہلی میں شاہی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد میں پانچ افراد کی جماعت ہوئی اور روایتی رونق غائب رہی۔ دیگر اہم مساجد میں کافی کم لوگوں کی جماعت دیکھنے کو ملی۔ جہاں شاہی جامع مسجد میں محض 20-15 لوگ کی جماعت بنی وہیں کچھ مساجد میں تو 5 سے 6 نمازیوں کی جماعت ہی بنائی گئی۔

شاہی جامع مسجد دہلی کے شاہی امام احمد بخاری نے اس موقع پر کہا کہ کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے سخت پابندیاں نافذ ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے ہی کم لوگوں کی جماعت بنائی گئی۔

جامع مسجد کی جو تصویریں عیدالاضحیٰ کے نماز کے وقت کی سامنے آئی ہیں، اس میں پورا احاطہ خالی خالی نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں پوری ایک صف بھی مکمل نظر نہیں آ رہی ہے

 دہلی پولیس نے کئی مقامات پر کووڈ ضابطوں کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر رکھی تھی تاکہ لوگ زیادہ بھیڑ نہ لگا پائیں۔ کئی ریاستوں میں تو سخت لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے مساجد اور عیدگاہوں میں عام لوگوں کا داخلہ ممنوع رہا، کہیں کرفیو نافذ کر دیا گیا، تو کہیں انتہائی محدود افراد کے ساتھ باجماعت نماز ادا کی جا سکی۔ بیشتر ریاستوں میں مساجد اور عیدگاہیں خالی خالی ہی نظر آئیں۔

مغربی بنگال، پنجاب اور کیرالہ جیسی کچھ ریاستوں میں بڑی جماعتیں ضرور دیکھنے کو ملیں، لیکن ہر جگہ کووڈ ضابطوں پر عمل کیا گیا۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ ملک کی کچھ اہم ریاستوں میں کس طرح کی پابندیوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔