عید الاضحیٰ اورکانوڑ یاترا: انتظامیہ کی خصوصی تیاریاں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2022
عید الاضحیٰ اورکانوڑ یاترا: انتظامیہ کی خصوصی تیاریاں
عید الاضحیٰ اورکانوڑ یاترا: انتظامیہ کی خصوصی تیاریاں

 

 

نئی دہلی: 14 جولائی سے ساون کا آغاز ہوگا، اس کے ساتھ ہی کانوڑ یاترا بھی شروع ہوگی،گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ نے پہلے سے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں تاکہ کانور یاترا کے دوران عقیدت مندوں اور کانوڑیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

کانوڑ یاترا سے پہلے 10 جولائی کو بقرعید بھی منائی جائے گی، گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ اور پولس انتظامیہ اس سلسلے میں ایکشن میں ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے ضلع کی سیکورٹی سے متعلق عہدیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانوڑ یاترا اور عید کے تہوار کے سلسلے میں اپنا ایکشن پلان کو حتمی شکل دیا جائے، تاکہ کانوڑ یاترا اور عید کے تہوار کو پورے ضلع میں پر امن طریقے سے انجام کر پہنچایا جائے۔

اس کے علاوہ ڈی ایم نے ایس ڈی ایم اور پولیس افسران سے ان راستوں کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے جہاں سے کانوڑ یاترا نکلے گی۔ کانوڑ یاترا کے تعلق سے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے کہا کہ جن راستوں سے کووند یاترا نکلے گی ان کے لئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور جہاں سڑکوں میں گڑھے ہیں انہیں گڑھے سے پاک کرنے کے لئے فوری اثر سے کاروائی شروع کی جائے گی۔

نہ صرف گڑھے بھرے جائیں گے بلکہ ڈی ایم نے محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ جن جگہوں پر اہم کیمپ لگائے جائیں گے وہاں پر محکمہ صحت کے افسران کی ٹیم لگا کر ڈاکٹروں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے۔

ضلع اور کانوڑ یاترا کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی مناسب تعداد کے حوالے سے ایک ایکشن پلان تیار کرکے ضلع انتظامیہ کو پیش کیا جائے۔