ایودھیا میں عید: رام جنم بھومی کے پجاری اقبال انصاری سے گلے ملے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ایودھیا میں عید: رام جنم بھومی کے  پجاری اقبال انصاری سے گلے ملے
ایودھیا میں عید: رام جنم بھومی کے پجاری اقبال انصاری سے گلے ملے

 

 

 ایم مشرا/ لکھنؤ۔ایودھیا 

:رام نگری ایودھیا اپنی گنگا جمنی تہذیب کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ ایودھیا وقتاً فوقتاً یہ ثابت کرتا رہا ہے۔ ایودھیا ہمیشہ ہم آہنگی کا پیغام دیتا رہتا ہے۔ منگل کو عید کے موقع پر ایودھیا میں ایک بار پھر گنگا جمنی تہذیب کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ شری رام جنم بھومی کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس اقبال انصاری کے گھر پہنچے اور انہیں عید کی مبارکباد دی، جبکہ اقبال نے بھی پجاری کا خیرمقدم کیا اور انہیں اکشے ترتیا کی مبارکباد دی۔

ایک بار پھر رام نگری سے پوری دنیا کو ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا۔ جب دونوں معززین گلے مل رہے تھے تو نظارہ قابل دید تھا۔ رام جنم بھومی کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس نے کہا کہ ایودھیا میں ہمارے درمیان یہ رشتہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔

یہاں تک کہ مندر مسجد کے تنازعہ پر بھی ہمارے گرو اور ان کے والد دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر عدالت جاتے تھے اور مقدمہ لڑتے رہے ہیں۔ اور جب اس جھگڑے کے بارے میں ہمارا فیصلہ آیا، تب ہی ہم نے مل بیٹھ کر اس فیصلے کو قبول کیا۔