خراب صحت کی بنا پر وزیر تعلیم نشنک کا استعفا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2021
رمیش پوکھریال نشنک
رمیش پوکھریال نشنک

 

 

نئی دہلی: آج مودی کابینہ کی توسیع ہونے والی ہے ،جس کے سبب سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل ہے۔ لیکن اس کے دوران مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دینے کی بات کہی ہے۔

 وہ کچھ دن قبل کورونا انفیکشن ہو گیا تھا اور ان کا علاج ایمس اسپتال میں ہوا تھا۔ اس کے بعد سے لگاتار نشنک کی طبیعت خراب چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں تقریباً پندرہ دنوں تک آئی سی یو میں بھی رہنا پڑا تھا۔ کورونا بحران میں طلبا کے امتحانات اور نصاب کو لے کر نشنک نے بطور وزیر تعلیم کئی اہم فیصلے کیے تھے تاکہ طلبا کا مستقبل تاریک نہ ہو۔