ای ڈی نے سونیا گاندھی کو دوبارہ کیا طلب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-06-2022
ای ڈی نے سونیا گاندھی کو دوبارہ کیا طلب
ای ڈی نے سونیا گاندھی کو دوبارہ کیا طلب

 

 

نئی دہلی:کانگریس پارٹی کی صدرسونیا گاندھی کو جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں دوبارہ طلب کیا اور جولائی کے وسط تک جانچ میں شامل ہونے کو کہا ہے۔

بدھ کوسونیا نےاپنی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی کو ایک خط لکھا تھا اور انکوائری ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

جانچ ایجنسی نے کانگریس صدر کی درخواست کو قبول کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 سے نکلنے کے بعد بھی سونیا گاندھی کی صحت ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ پوچھ گچھ کی کارروائی کے لیے ای ڈی کے دفتر میں حاضر نہیں ہو سکتی ہیں۔

دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں زیر علاج سونیا گاندھی کو پیر کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ 2 جون2022 کو ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ناک سے خون بہنے کے بعد انہیں 12 جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سونیا گاندھی کو پہلے 8 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنے کووڈ انفیکشن کے پیش نظر جانچ ایجنسی سے وقت مانگا تھا۔ اس کے بعد ایجنسی نے تازہ سمن جاری کیا اور انہیں 23 جون کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا۔

پانچ دن کی پوچھ گچھ کے دوران راہل گاندھی سے تقریباً 51 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ان سے کولکتہ میں قائم ڈوٹیکس مرچنڈائزپرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ کئے گئے کچھ لین دین کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔