سنجے راوت کی اہلیہ ورشا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سنجے راوت کی اہلیہ ورشا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
سنجے راوت کی اہلیہ ورشا سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

 

 

ممبئی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام نے منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملے میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی اہلیہ ورشا سے ہفتہ کو پوچھ گچھ کی۔"

مسٹر راوت کی ای ڈی ریمانڈ میں توسیع کے دو دن بعد، ای ڈی نے محترمہ ورشا کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔

ممبئی میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو مسٹر راوت کی ای ڈی ریمانڈ کی مدت 8 اگست تک بڑھا دی تھی۔